حیدر آباد میں سردی کی لہر،شہریوں نے گرم لباس پہن لیے

30

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں سردی کی لہر‘ سرد طوفانی ہواؤں نے گھروں سے نکلنا مشکل کردیا ‘گرم کپڑے نکل آئے‘ مونگ پھلی کی مانگ بڑھتے ہی قیمتوں میں اضافہ۔منگل کی صبح سے تیز سرد ہواؤں نے حیدرآباد کا رخ کرلیا جس کے باعث لوگ گرم لباس پہننے
پر مجبور ہوگئے اور بلا ضرورت گھروں سے باہر بھی نہیں نکل رہے، ساتھ ہی سردی کی سوغات مونگ پھلی کی مانگ بڑھتے ہی مونگ پھلی کی قیمتوں میں فی کلو 80روپے کا اضافہ ہوگیا ہے ۔