حیدرآباد: امسا میں انٹرویوکیلیے آئے 200طلبہ کو واپس بھیج دیا گیا

32

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد ابراہیم ارباب نے انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن سائنس اینڈآرٹس (امسا)گل سینٹر کیمپس کا اچانک دورہ کیا، سندھ یونیورسٹی جامشورکے زیر اہتمام انٹرویوز کیلیے آئے ہوئے 200 سے زاید طالبعلم مذکورہ ادارے کی جانب
سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے واپس بھیج دیے گئے۔آئندہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تعلیمی ادارے کو سیل کرنے کی تنبیہ بھی کی گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ادارے کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا اس لیے انٹرویوز کیلیے آئے طالبعلموں کو واپس بھیج دیا گیا جبکہ ادارے کی انتظامیہ کو ایس او پیز کے مطابق مرحلہ وار انٹرویوز کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر من وعن عمل کریںبصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔