حیدرآباد: پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں 7ملزمان گرفتار

30

حیدرآباد( اسٹاف رپورٹر) پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں روپوش اور گٹکا فروش 6ملزمان دھرلیے گئے، بڑی تعداد میں مین پوری برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فورٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش اصغر علی کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 300 مین پوری برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔صدر تھانہ پولیس نے مختلف مقدمات میں روپوش ملزم نیاز احد کوگرفتار کرلیا۔ بی سیکشن پولیس نے دوران پیٹرولنگ گٹکا فروش محمد ندیم سے 500مین پوری برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔علاوہ ازیں راہوکی پولیس نے محمد شاہ موری کے قریب سے ایک ملزم سلیم راجپوت کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 500مین پوری برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، دوسری کارروائی میں دوران پیٹرولنگ پولیس نے ہزارہ کالونی سے گٹکا فروش احمد مختیار کو حراست میںلے لیا، ملزم کے قبضے سے 150مین پوری برآمد کرے مقدمہ درج کرلیا گیا۔