لاہور( آن لائن )قومی احتساب بیورو (نیب)نے مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف کے داماد اور بیٹی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 16 گواہان کی فہرست تیار کر لی ہے۔نیب دستاویزات کے مطابق گواہان میں صاف پانی کمپنی کے افسران، آڈیٹرز اور ا کائونٹنٹ شامل ہیں اس کے علاوہ گواہان میں سیکورٹی اینڈ ایکسچینج آف پاکستان کے نمائندے، بینکنگ ماہرین، نیب حکام
بھی شامل ہیں۔صاف پانی کمپنی کے سابق منیجر خرم جاوید، آڈیٹر حیدر قرار گواہی دیں گے اس کے علاوہ نور زبیر، محمد جاوید اقبال، فیاض الدین، معین راجپوت،ذوالفقار علی، سکندر ہارون، ذیشان نیازی، بشیر احمد بھی گواہان کی فہرست میں شامل ہیں.نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان پر قومی خزانے کو 37 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے جبکہ مہنگے داموں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی خریداری کی مد میں 13 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔