سینیٹر سراج الحق کی شیخ شوکت علی مرحوم کے صاحبزادے سے تعزیت

52

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے سابق امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد شیخ شوکت علی کی مغفرت کے لیے خصوصی
دعا کرتے ہو ئے کہا ہے کہ شیخ شوکت علی کی اقامت دین اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کی گئی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے مرحوم کے بڑے صاحبزادے صداقت علی شیخ سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ شیخ شوکت علی کی مغفرت اور ان کے درجات بلند فرمائے،انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور تمام لواحقین کو صبر ِ جمیل عطا فرمائے۔ صداقت علی شیخ سے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس نے بھی ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے –