وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی ملاقات

44

لاہور (آن لائن) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے منگل کے روز لاہور میں وزیراعلیٰ
پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ جس میں چائنہ سینٹر سی پیک ٹاور کی تعمیر سمیت سی پیک کے حوالے سے پنجاب کے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چائنہ سینٹرسی پیک ٹاور کی تعمیر کی منظور دی تھی۔