لفظ نیا پاکستان استعمال کرنے کے خلاف درخواست، تحریری دلائل طلب

49

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے سیاسی مہم میں لفظ نیا پاکستان استعمال کرنے کے خلاف درخواست پر تحریری دلائل طلب
کرلیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد محمود عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے استفسارکیاکہ نیا پاکستان کا مطلب کیا ہے؟عدالتوں میں زیر سماعت کیسسز پر ٹالک شوز میں تجزیہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، ٹی وی پر شام 6 سے رات 11 تک تمام ٹالک شوز توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، وفاقی حکومت اور پیمرا دونوں تحریری جواب جمع کریں پھر کیس کو آگے بڑھائیں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔