نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ، پاکستان 9برس سے سیریز جیتنے میں ناکام

61

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان 9 سال سے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز فتح کا منتظر ہے جب کہ کیوی ٹیم اپنے ملک میں مختلف حریفوں کیخلاف لگاتار6سیریز جیت چکی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ پر مجموعی طور ٹیسٹ اور ٹوئنٹی 20فارمیٹ میں برتری حاصل ہے، البتہ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران کیویز کے خلاف کارکردگی متاثر کن نہیں رہی، آخری مرتبہ گرین کیپس نے جنوری2011میں مصباح الحق کی زیرقیادت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتی تھی،اس کے بعد 3 میں سے2 سیریز کیویز نے اپنے نام کیں جبکہ ایک برابر رہی۔