بابراعظم پسندیدہ پاکستانی کرکٹر ہیں سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو ا سمتھ

56

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے بلے باز اسٹیو ا سمتھ نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز میں بابراعظم میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں‘ بابراعظم کو بیٹنگ کرتے دیکھ کر لطف آتا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابراعظم کے مداح ہیں۔ ان کو بلے بازی کرتے دیکھنے کا لطف اٹھاتا ہوں۔ ا سٹیو اسمتھ پہلے بھی بابراعظم کی تعریف کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم ایک بہت اچھے کھلاڑی ہے، جب وہ بیٹنگ کرتا ہے تو اس کے پاس بہت وقت ہوتا ہے۔