دورہ نیوزی لینڈ،مصباح قومی ٹیم سے فتح کیلیے پرامید

55

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مصباح الحق پیسرز کی جنگ میں پاکستان کی فتح کیلیے پراعتماد ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں، یہ ٹور مصباح الحق کیلئے بھی کافی اہمیت کا حامل ہے، وہ بطور چیف سلیکٹر آخری مرتبہ 35رکنی اسکواڈ کا انتخاب کرچکے اور اب بطور ہیڈ کوچ کارکردگی توجہ کا مرکز ہوگی۔برطانوی خبررساں ادارے سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز بھی انگلینڈ جیسی ہی ہیں فرق صرف گیند کا ہے، وہاں ڈیوک تو کیوی دیس میں کوکابورا استعمال ہوتی ہے۔