جونیئر ٹینس چیمپئن شپ، حامد اسرار اورمحمد شعیب کامیاب

69

اسلام آباد(جسارت نیوز)آئی ٹی ایف جے 5 جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے حامد اسرار اور محمد شعیب ، امریکا کے الکسنڈر کامران اور برطانیہ کے رویے کیگان نے اپنے اپنے میچ جیت کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ منگل کوپی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں بوائز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میچوں میں پاکستان کے حامد اسرار گل نے نیپال کے آریان گیری کو(3) 7_6 اور6_4سے شکست دی۔دوسرے میچ میں امریکا کے الیکسنڈر کامران نے پاکستان کے خزیفہ خان کو6_2 اور6_1سے ہرا دیا. تیسرے میچ میں پاکستان کے محمد شعیب نے نیپال کے آریو سمراٹ ہدا کو 6_0اور6_4سے مات دی۔ چوتھے میچ میں برطانیہ کے رویے کیگن نے پاکستان کے عبدالخنان کو6_0اور6_1سے کامیابی حاصل کی۔اس سے قبل بوائز سنگلز کے پہلے راؤنڈ کے 5 میچوں کا فیصلہ ہوا۔ گرلز سنگلز پہلے راؤنڈ میچوں میں پاکستان کی ساحر علیم نے ہم وطن کھلاڑی زارا خان کو7-6 (7)، 6-2 سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں پاکستان کی لبیکا دراب نے ہم وطن کھلاڑی مہروخ فاروقی کو 6-2، اور6-3 سے مات دی. تیسرے میچ میں پاکستان کی ساجد شیزہ نے ہم وطن کھلاڑی فاطمہ علی راجہ کو 7-5، 6-1 سے ہرا دیا. چوتھے میچ میں پاکستان کی زارا سلیمان نے ہم وطن کھلاڑی شمزہ دراب کو 6-7 (8) ، 6-4 ، 6-3 سے ہراکر کامیابی حاصل کی۔بوائز ڈبلز پہلے راؤنڈ میچوں کے پہلے میچ میں برطانوی کے رائے کیگن اور جاپان کیاوئی اوکا نے پاکستان کے نالین عباس اورمہاتیر محمد خان کو6-2، 6-1 سے شکست دی۔