کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میںگزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے11.6ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 10,451 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 5.069 ارب روپے رہی جبکہ ڈی جے کے سودوں کی مالیت 2.386 ارب روپے ، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.559 ارب روپے، این ایس ڈی کیو کے سودوں کی مالیت 1.030 ارب روپے رہی۔