شاہد آفریدی سری لنکا پہنچ گئے، پہلے میچ میں شرکت مشکوک

100

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سری لنکا پہنچ گئے، شاہد آفریدی لنکا پریمئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔سابق کپتان فلائٹ مس ہونے کے سبب ایک روز تاخیر سے روانہ ہوئے، شاہد آفریدی پہلے کولمبو پھر وہاں سے ہمبن ٹوٹا جائیں گے۔