کپتانی کی ذمے داریاں بیٹنگ پر اثر انداز نہیں ہوں گی،بابراعظم

87

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کپتانی کی ذمہ داریاں بیٹنگ پر اثر انداز نہیں ہوں گی،کیونکہ انہوں نے بغیر کسی دباؤ کے دونوں چیزوں کو الگ رکھا ہے، بابر اعظم کو حال ہی میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا اور انہیں تمام فارمیٹ میں ٹیموں کی قیادت کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہیں۔ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے 26 سالہ کھلاڑی کی پہلی ذمہ داری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میچز میں ہوگی جو نیوزی لینڈ کے خلاف بالترتیب 26-30 دسمبراور 3-7 جنوری کو ماؤنٹ مونگنئی اور کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔بابر اعظم نے پاکستان کے شائقین سے توقعات کے بارے میں بھی بات کی اور کہا ، “لوگوں کو مجھ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں لیکن اس سے مجھ پر دباؤ نہیں پڑتا کیونکہ میں اسے اپنا اعتماد بڑھانے کے لئے استعمال کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران اپنی ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں پراعتماد ہوں. ہم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پراعتماد ہیں اور امید ہے کہ ہم ایک اچھی کھیل کا مظاہرہ کریں گے، معمول سے پہلے نیوزی لینڈ پہنچنا ، حالات سے ہم آہنگ اور سیریز کے لئے مناسب تیاری میں مدد گار ہوگی۔