ایف پی سی سی آئی سے مفاد پرست ٹولے کو گھر بھیجنے کا مشن شروع ہوگیا ،ایس ایم منیر

88

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)نے 30دسمبر 2020کو ہونے والے ایف پی سی سی آئی انتخابات کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کرلی ہے جبکہ یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور چیئرمین افتخار علی ملک نے پاکستان بھر میں50سے زائد نوجوانوں کی ٹیمیں تیارکرکے انہیں اہم فرائض سونپ دیے ہیں۔یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ یو بی جی کی قیادت نے ایک بار پھر فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے مفاد پرستوں کا صفایا کرنے کے مشن کا آغاز کردیا ہے اور اس مشن میں ہمارے ساتھ پاکستان کی80فیصد سے زائد کاروباری برادری کے نمائندے شریک ہیں،30دسمبر کو ہونے والے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں یو بی جی کے صدارتی امیدوار شیخ خالدتواب ،سینئرنائب صدر کے امیدوار عبدالرئوف مختار اور تمام نائب صدورکے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر فیڈریشن کے وسائل کو ہڑپنے والوں کو ان کے گھر روانہ کردیں گے۔