کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستانی معیشت اور کاروبار مزید لاک ڈائون کے متحمل نہیں ہو سکتے یہ بات امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پرچیئرمین ذیشان الطاف لوہیا،سیکرٹری جنرل سید ناصر وجاہت،جنید الرحمان ، ڈاکٹر زاہد انصاری، امان پیراوردیگر بھی موجود تھے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ پہلے بھی لاک ڈائون کاروبار کے لیے تباہ کن ثابت ہوئے ہیںاس لیے صرف ایس او پیز پر عمل درآمدکو یقینی بنایا جائے حکومت کاروبار پر پابندیاں لگا کر تاجر برادری کو پریشان نہ کرے انہوںنے کہاکہ ہزاروں کاروباری ادارے بند ہو نے سے لاکھوں ملازمین بے روز گار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ملازمت پیشہ افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت زبوں حالی کا شکار ہے موجودہ حالت میں بجلی اور گیس بھی مہنگی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے صنعتکار پریشان ہیں چونکہ نہ تو گیس کا پریشر ہے اور نہ ہی وہ مکمل طور پر دستیاب ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹس میں بھی سخت مقابلے کا رجحان ہے معیار کے اعتبار سے بھی اور قیمت کے اعتبار سے بھی چونکہ عالمی تجارتی منڈی میں چین سب سے زیادہ چھایا ہوا ہے ۔