لاڑکانہ ،دادو،سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ،10 افراد زخمی

38

لاڑکانہ، دادو(نمائندگان جسارت) لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں نے مزید 4 بچوں اور ایک خاتون سمیت 10 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا جن میں 4 سالہ کاشف، 6 سالہ وسیم، 8 سالہ شاہد، 12 سالہ حبیب اللہ، غلام فاطمہ، 17 سالہ شاہ زیب، 20 سالہ ریشماں، 22 سالہ سینگار، 40 سالہ وزیر علی اور 50 سالہ احمد علی شامل ہیں جنہیں اہل خانہ کی جانب سے فوری طور پر زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز سینٹر منتقل کیا گیا جہاں تمام متاثرین کو ویکسین اور ضروری علاج دے کر گھر بھیج دیا گیا، سینٹر انتظامیہ کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے متاثرین کا تعلق لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح سے ہے تمام متاثرین کو ویکسین اور ضروری علاج دے کر گھر بھیج دیا گیا ہے۔دادو میں عدالتی حکم پر پولیس نے عمل درآمد کرنا شروع کردیا سگ گزیدگی کے ایک سو سے زائد واقعات کے دس الگ الگ مقدمے درج کر لیے مقدموں میں چار چیف میونسپل افسران سمیت 16 یوسی سیکریٹریز کو نامزد کیا گیا ہے۔ دادو پولیس نے دادو کے سی ایم او انیس الرحمن سیال پر اے اور بی سیکشن پر تین،جوہی میں سی ایم او جوہی نثار راہپوٹو یوسی جوہی دو اور پیر مشائخ سیکرٹری صدیق رودنانی، عیسیٰ مستوئی،سی ایم او کے این شاہ محمد صفر یوسی سیکرٹری ککڑ اور مٹھو ببر حامد علی سی ایم میہڑ غلام شبیر کولاچی اور سات یوسی سیکرٹریز یوسی شاہ پنجوسلطان،تھرڑی محبت اور فرید آباد کے یوسی سیکرٹریز پر مقدے درج کیے ہیں تاحال اب تک کوئی میونسپل افسر یا یوسی سیکرٹری گرفتار نہیں ہوسکا ہے ادھر مقدمات درج ہوتے ہی میونسپل افسران اور یونین کونسل سیکرٹریز دفتر چھوڑ کر رفو چکر ہوگئے اور اپنی حفاظتی ضمات کیلیے دوڑیں لگا دی ہیں جبکہ اب تک شہر میں کتا مار مہم بھی شروع نہیں ہوسکی ہے۔