ڈگری، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں کورونا کے 6کیسز ظاہر

46

ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری میں کورونا وائرس کے 6 کیسز مثبت آجانے اور کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر حکومتی اعلان سے قبل ہی اسکول انتظامیہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کو ایک ہفتے کے لیے بند کردیا۔جبکہ کورونا کے ایک مریض کی حالت بگڑنے پر تشویشناک حالت کے باعث کراچی منتقل کردیا گیا اس سلسلے میں تعلقہ اسپتال ڈگری میں کورونا وائرس کے حوالے سے تعینات فوکل پرسن ڈاکٹر اعظم اختر قائمخانی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 500 سے زائد افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 6 افراد میں کورونا وائرس کے کیس مثبت آئے۔ ڈاکٹر اعظم نے بتایا کہ کورونا کے حوالے سے ہم روزانہ کی بنیادوں پر ٹیسٹ کررہے ہیں۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعلقہ اسپتال ڈگری ڈاکٹر حبیب اللہ میمن نے شہریوں سے اپیل کی کہ شہری کورونا کی وبا سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے سماجی فاصلہ اختیار اور ماسک کا استعمال کریں۔