جیکب آباد ،فائرنگ سے قتل ہونے والے پی ٹی آئی کے رہنما سردار زادہ شریف خان بلیدیسپرد خاک

55

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) کل شام جیکب آباد شہر کے سول لائن تھانہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے 32 سالہ وزیراعظم اور صدر پاکستان کے قریبی ساتھی پی ٹی آئی نوجوان کی نماز جنازہ اسٹیشن روڈ جیکب آباد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پی ٹی آئی رہنمائوں، کارکناں سمیت مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں عام شہریوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں مقتول کی میت تدفین کیلیے ان کے آبائی گاؤں گڑھی خیرو کے قبرستان روانہ کردی گئی۔ یاد رہے کہ مرحوم سردار زادہ شریف خان بلیدی، وزیراعظم اور صدر پاکستان سے قریبی ساتھی تھے۔اورا نہوں نے 2013ء کے عام انتخابات میں پی ایس 13 کے انتخابات میں حصہ لیا تھا وہ پی ٹی آئی جیکب آباد سے ٹکٹ ہولڈر رہنما تھے۔