دادو، ڈاکوئوں کی ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ

48

دادو، میہڑ (نمائندگان جسارت) دادو کے قریب تھانہ جوہی کی حدود بھان روڈ پر کار سوار مسلح ڈاکوئوں نے اپنے گرفتار ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، پولیس اور ڈاکوئوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے قبضے میں گرفتار ڈاکو امیر علی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، جوہی پولیس نے مقابلے کا مقدمہ ایک نامزد اور تین نامعلوم ملزمان کیخلاف تھانہ جوہی پر سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل میہڑ پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزم امیر کی نشاندہی پر چوری شدہ موٹر سائیل اور دیگر سامان کی برآمدگی کے لیے ملزم کی جانب سے بتائے پتے پر جوہی پولیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کے لیے جاتے وقت ملزم کے ساتھیوں نے گرفتار ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس کا راستہ روک کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور ملزمان کی فائرنگ میں گرفتار ڈاکو اور ایک پولیس اہلکارمعمولی زخمی ہوگیا۔