نوجوان سکندر جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا، انصاف فراہم کیا جائے، ورثاء

73

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) پولیس مقابلے میں ہاف فرائی کر کے زخمی ہونے والے گجو کے رہائشی نوجوان سکندر کاتیار کے ورثا کی جانب سے نوجوان کے ورثا اور کاتیار برادری کی جانب سے پبلک پارک سے مکلی پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا۔ سیکڑوں افراد نے عیسیٰ کاتیار محمد خان کاتیار کی قیادت میں دھرنا دے کر پولیس کیخلاف سخت نعرے بازی کی اور کہا کہ کجھ دن قبل عدالت کی شنوائی پر جاتے ہوئے نوجوان سکندر کو حراست میں لے کر گولیاں مار کر ہاف فرائی کیا گیا تھا جبکہ پولیس کا مقابلہ جعلی تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کیخلاف کارروائی کرکے نوجوان سے انصاف کیا جائے اور موقع پر سیکڑوں افراد نے مکلی پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا جس کے باعث مکلی غلام اللہ روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔