میرپورخاص،مختلف حادثات میں میاں بیوی سمیت3افراد ہلاک

51

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) مختلف حادثات میں میاں بیوی سمیت تین افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق میرپورخاص کے قریب عمرکوٹ روڈپر واقع 78 موری اسٹاپ پر موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر میں موٹر سائیکل پر سوار لالو کولہی اور اس کی بیوی رانی کولہی موقع پر ہی فوت ہو گئے جبکہ ان کا بیٹا رمیش سخت زخمی ہو گیا اس کے علاوہ کھپرو روڈ پر واقع درگاہ محمد شاہ غازی کے سامنے تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار گوٹھ لون خان کا رہائشی 25سالہ محمد خان جاں بحق ہو گیا مرحومین کی میتیں سول اسپتال میرپورخاص لائی گئیں جہاں سے قانونی کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔