ڈگری،اسکول ٹیچر کوروناوائرس کا شکار

45

ڈگری (نمائندہ جسارت)ڈگری میں کورونا وائرس کی دوسری لہر۔اسکول ٹیچر کورونا وائرس کا شکار۔ تشویشناک حالت میں حیدرآباد ریفر۔ اسکول سیل کردیا گیا۔ڈگری کے نواحی گاوں عبدالقیوم آرائیں میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول میں تعینات ٹیچر ماسٹر رمضان آرائیں کو کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد مذکورہ اسکول سیل کردیا گیا۔جبکہ متاثرہ ٹیچر رمضان آرائیں کو تشویشناک حالت کے باعث حیدرآباد ریفر کردیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔