ڈگری،گائوں میں دو گروپوں  میں تصادم ،ایک شدید زخمی

32

ڈگری(نمائندہ جسارت)ڈگری کے نواحی گائوں جلال ابڑنگ میں ایک گروپ کی فصلوں میں بکریاں گھس گئیں۔جس پر دونوں گروپوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں کلہاڑیاں اور ڈنڈے لگنے سے صدیق کوری شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر تعلقہ اسپتال ڈگری پہنچایا گیا۔جہاں اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت کے باعث حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔