ٹنڈو محمد خان، شراب کی دو بھٹیاں مسمار، سیکڑوں لیٹر برآمد، 3 ملزمان گرفتار

63

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی عابد بلوچ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ٹنڈو غلام حیدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے دوران گشت شراب فروشوں کیخلاف دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے شراب کی بھٹیاں مسمار کردیں اور زمین کے اندر چھپائی گئی دیسی شراب کے ڈرم وکین برآمد کر تے ہوئے، 200 لیٹر غیر تیار شدہ دیسی شراب اور 40 لیٹر تیار شدہ کچی شراب برآمد کرتے ہوئے تین ملزمان گل حسن ملاح، احمد میمن، منظور علی میمن کو گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے۔ پولیس اسٹیشن شیخ بھرکیو کے ایس ایچ او نے دوران گشت دیسی شراب کے اڈے پر چھاپا مار کر ایک منشیات فروش دلبر علی وسان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20 لیٹر تیار شدہ دیسی شراب برآمد کرتے ہوئے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، پولیس اسٹیشن ملاکاتیار کے ایس ایچ او نے دوران گشت گاؤں کھوکھر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش محمد سلیم گھمبیر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20 لیٹر تیار شدہ دیسی شراب کی تھیلیاں برآمد کرلیں اور منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔