بین المذاہب ہم آہنگی کیلیے اقدامات ناگزیرہیں‘ڈاکٹر وسیم شہزاد

61

اسلام آباد (آن لائن )سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے چیئرمین علما کونسل و وزیر اعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی نے ملاقات کی، ملاقات میں اہم امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر قائد ایوان نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مل کراقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آزادی رائے کی
آڑمیںمسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔ اسلاموفوبیا کا بڑھتا ہوا رجحان خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، گستاخانہ خاکوں، مذہبی منافرت کو پھیلانے اور مذاہب کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ میں قانون پاس کرائیں گے جس کے بعد جہاں بھی پیارے نبیؐ کا نام لکھاجائے گا ساتھ ہی خاتم النبین لکھنا ضروری قرار دیا۔ اسی طرح نصاب میں حضوؐ کے نام کے ساتھ لفظ “خاتم النبیین” لکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس موقع پرعلامہ طاہر اشرفی نے قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ تمام عقائد ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔