نواز شریف کی والدہ کی میت جمعہ کو روانہ کی جائے گی،اسحاق ڈار

70

لندن (صباح نیوز)سابق وزیر خزانہ ومسلم لیگ( ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ مل گیا ،میت جمعہ کو پاکستان روانہ کی جائے گی،جمعرات کو لندن میں ان کی نماز جنازہ ادا کیے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز
شریف والدہ کے انتقال کے باعث شدت غم سے نڈھال ہیں۔