حافظ نصراللہ عزیز کا مولانا محمد رحیم کی وفات پرلواحقین سے تعزیت

26

کراچی(نمائندہ جسارت)اسلامک فقہ اکیڈمی کے بانی و امام جامع مسجد اقصیٰ اتحاد ٹائون غربی مولانا محمد رحیم کی
وفات پرجمعیت اتحاد العلما سندھ کے صدر حافظ نصراللہ عزیز نے لواحقین کے پاس پہنچ کر مرحوم کی مغفرت،درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمانے کی دعا کی۔ مرحوم کے صاحبزادے مفتی مصباح اللہ صابر ،بھائی مفتی عطا الرحمن ،جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہدچناسمیت دیگر رشتے دار اور دوست احباب بھی موجود تھے۔حافظ نصراللہ عزیز نے کہاکہ مولانا محمد رحیم دعوت دین کے داعی اورجماعت اسلامی کے متحرک و مخلص ساتھی تھے جس نے نہ صرف اپنے آپ کو اقامت دین کی جدوجہد کے لیے وقف کیا بلکہ اپنی اولاد وخاندان اورتمام وابستگان کو بھی تحریک سے جوڑے رکھا تھا۔مرحوم کی دینی وتحریکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔