صنعتکارو تاجر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں ، سلیم قریشی

44

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم الدین قریشی نے تاجر و صنعت کار برادری سے درخواست کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے کورونا سے متعلق جاری کردہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنا کاروبار جاری رکھیں۔ دورانِ کاروبار ماسک اور سینیٹائز کا استعمال کریں، خود بھی پابندی کریںاور اپنے ماتحت عملے کو بھی اِس کا پابند بنائیں۔ صارفین کو بھی بغیر ماسک پہنے اپنے کاروبار کی جگہ نہ آنے دیں، مصافحہ کرنے سے گریز کریںاور حکومت کی جانب سے کاروباری اوقات کی سختی سے پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کمشنر حیدرآباد ڈویژن محمد عباس بلوچ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لالا جعفر سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا اور احتیاطی تدابیر سے متعلق عوام میں آگاہی کا انتظام کریں اور اسپتالوں میں مطلوبہ بیڈز اور ونٹی لیٹرز کا انتظام کریں تاکہ ایمرجنسی کی صورتحال میں کمی نہ پائی جائے۔