رابطۃالاخوان کراچی کنونشن 30 نومبر کو ادارہ نور حق میں ہوگا

39

کراچی(نمائندہ جسارت)رابطۃ الاخوان کراچی کے زیر اہتمام’’رابطۃالاخوان کنونشن‘‘ 30 نومبر کو ادارہ نور حق کراچی میں ہوگا،پروگرام کے مہمان خصوصی مولانا شمشیر
شاہد منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان ہوںگے،دیگر مہمانان میں مولانا حافظ ساجد انور ڈائریکٹر ادارہ معارف اسلامی لاہور،جناب حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کراچی شامل ہیں،رابطۃ الاخوان کراچی کے ناظم مولانا رضوان جعفرانی اور ان کی ٹیم نے کنونشن کے حوالے سے سابقین جمعیت طلبہ عربیہ سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔کنونشن میں کراچی بھر سے سابقین جمعیت عربیہ شریک ہوںگے ،پروگرام بعد نماز عشا شروع ہوگا ۔