میڈیکل کالجز میں داخلوں  کا تنازع، سندھ ہائیکورٹ میںتوہین عدالت کی درخواست

35

کراچی(نمائندہ جسارت)میڈیکل کالجز میں وفاق کے تحت داخلوں کا تنازع، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکیڈمک بورڈ بناکر بغیر ٹیسٹ کے نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، پی ایم سی کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہوچکا ہے، اکیڈمک بورڈ بھی بن چکا ہے بورڈ نے سلیبس کی منظوری دی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ
جب بورڈ نے سلیبس کا ازسر نو جائزہ لے لیا تو توہین عدالت کیسے ہوئی ؟ بظاہر عدالتی حکم پر عمل درآمد ہوگیا ہے ۔