وفاقی وزرا گلگت میں غنڈہ گردی بند کریں،شیری رحمان

37

اسلام آباد (آن لائن)گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کا احتجاج کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کارکنان کی گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔گلگت بلتستان الیکشن کے بعد میدان جنگ بنا ہوا ہے،تحریک انصاف گلگت دھاندلی چھپانے کے لیے گلگت بلتستان میں انتشار پھیلا رہی ہے ، شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دفاتر
کس بنیاد پر سیل کیے جا رہے ہیں،ہمارا الیکشن چوری ہوا، لوگوں کا ووٹ چوری ہوا،دھاندلی کے خلاف پر امن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔وفاقی وزراء گلگت بلتستان میں غنڈہ گردی بند کریں۔