حیرت انگیز صلاحیت کی حامل چیونٹی کی دریافت

148

پتے کاٹنے والی چیونٹیاں (leaf cutting ants) بظاہر اپنے قدرتی دشمنوں کے مقابلے میں بےیارومددگار لگتی ہے لیکن ایک قدرتی ڈھال جو انہیں اپنے دشمنوں سے حفاظت دیتی ہے وہ ان کے جسم پر پتلی سی معدنیاتی سخت پرت ہوتی ہے جو پورے جسم کو ڈھانکے ہوئے ہوتی ہے۔

پورے جسم پر اس طرح کی بیرونی اور معدنیاتی ڈھال جو کسی کیڑے پر پایا گیا ہے، پہلی دریافت ہے۔ محققین نے یہ دریافت نیچر کمیونیکیشنز جریدے میں 24 نومبر کو شائع کی ہے۔

وسکونسن – میڈیسن یونیورسٹی کے محقق کیوری جو 20 سال سے زائد عرصے سے پتے کاٹنے والی چیونٹیوں کا مطالعہ کررہی ہیں کا کہنا ہے کہ یہ دریافت خوش آئند مگر سراسر اتفاقی طور پر ہوئی ہے۔ کیوری اپنی لیب میں چیونٹیوں اور ان کے بیرونی جرثوموں کے مابین تعلقات کا جائزہ لے رہی تھیں جب یہ دریافت سامنے آئی۔