اچھی کتاب کا انتخاب کیسے کریں؟

235

اپنے بارے میں یا دنیا اور کائنات میں کسی بھی چیز کے بارے میں جاننا کتاب ایک بہترین ذریعہ ہے لیکن اگر آپ یہ جانتے ہیں کہ آپ کے موبائل کیلئے کونسی ایپ بہتر ہے تو کیا آپ یہ بھی جانتے ہیں آپ اپنی پسند کی کتاب کا انتخاب کیسے کریں؟

یہاں چند ایسے نکات دیے جارہے ہیں کہ جب آپ کتاب لینے جائیں تو ان نکات کو ذہن میں رکھتے ہوئے آپ اپنی من پسند کتاب کا انتخاب باآسانی کرسکتے ہیں۔

اپنی مرضی سے کوئی کتاب پڑھنا اسکول کی کتابیں پڑھنے سے مختلف ہے۔ آپ اپنی دلچسپ موضوع سے متعلق کچھ بھی منتخب کرسکتے ہیں ، خواہ یہ قدیم تاریخ ، کمپیوٹرز یا فیشن ڈیزائننگ وغیرہ سے متعلق ہی کیوں نہ ہو۔

پہلی بات جو آپ کو اپنے آپ سے سوال کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ کہ آپ کو افسانوی موضوعات پر مبنی کتابیں پسند ہیں یا غیر افسانوی (حقائق)؟۔
افسانوی کتابیں:

افسانوی کتابیں جیسے ناول یا مختصر کہانیوں کے مجموعے آپ کو کسی دوسری دنیا میں لے جاتی ہیں یا اپنے تجربے سے بالاتر ہو کر کچھ تصور کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ تمام افسانوی کتابیں یکساں نہیں ہوتیں، ہوسکتا ہے آپ کلاسیکی ، خیالی یا سائنس فکشن ، پراسرار ناول ، یا ماضی کی کہانیاں پسند کریں یا ہوسکتا ہے کہ تاریخی افسانہ آپ کو زیادہ پسند آئے۔ طرح طرح کی افسانوی موضوع پڑھیں اور پھر دیکھیں کہ آپ کی ترجیح کیا ہے۔

غیر افسانوی کتابیں:

نان فکشن کتابیں آپ کو کون ، کیا، کب اور کیوں کی معلومات فراہم کرتی ہیں۔ ان کتابوں میں صرف حقائق بیان کیے جاتے ہیں یہاں تک کہ کہانیاں بھی حقائق کا استعمال کرتے ہوئے تحریر کی جاتی ہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ یہ کتابیں اکتاہٹ بھری ہوں۔ ان کتابوں میں ایسے حقائق بھی بیان ہوتے ہیں جو قاری کو افسانہ ہی لگے گا لیکن اس دنیا و کائنات سے متعلق یا تاریخی شواہد میں ابھی بھی کئی راز پوشیدہ ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ افشاں ہوتے جارہے ہیں اور انسان کی دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں۔

حقائق پر مبنی ایسے ایسے ناولز بھی آپ کو مل جائیں گے جو آپ کی دلچسپی کا باعث بنیں گے اور آپ اسے شروع سے لے کر آخر تک پڑھنے پر مجبور پوجائیں گے۔