سینیر سیاستدان و سابق وزیر دفاع چودھری احمد مختار، فنکشنل لیگ کے رہنما جادم منگریو،ممتاز شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق اور بزرف صحافی پیر سید سفید شاہ ہمدرد قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔
احمد مختار نے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر بینظیر بھٹو کے ساتھ خدمات انجام دیں۔احمد مختار مرحوم کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے ڈیفنس ٹی بلاک مسجد میں ادا کی جائے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے سابق وفاقی وزیرچودھری احمد مختارکے انتقال پردکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری احمد مختارایک ثابت قدم وتجربہ کاررہنما اور پارٹی کا سرمایہ تھے۔
سابق وفاقی وزیر اور فنکشنل لیگ کے رہنما جادم منگریو کورونا کے باعث انتقال کرگئے، وہ گزشتہ کئی روز سے کراچی میں زیر علاج تھے۔
سابق وفاقی وزیر جادم منگریو کا تعلق ضلع عمرکوٹ سے تھا ، وہ ایم این اے ، مشیر مائن منرلز اور اسٹیٹ وزیر ریلوے رہ چکے ہیں۔
تمغہ امتیاز یافتہ بزرگ صحافی اور روزنامہ وحدت کے بانی و مدیر اعلیٰ پیر سید سفید شاہ ہمدرد بقضائے الٰہی انتقال کرگئے۔پیر سید سفید شاہ ہمدرد کی نماز جنازہ آج صبح ان کی رہائش گاہ وحدت ہاؤس کینال شامی روڈ نزدعالم باغ ورسک روڈ پشاور میں ادا کی جائے گی۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر اور مشہور شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق اس دارِ فانی سے رخصت ہوگئے، مولانا کلب صادق طویل عرصے سے اترپردیش کی راجدھانی لکھنئو کے ایرا میڈیکل کالج میں زیرعلاج تھے۔