کورونا وائرس: امریکا میں ہر تین منٹ میں 4 اموات ہونے لگیں

129

امریکا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر صورتحال بدترین ہونے لگی۔ ہر تین منٹ میں 4 اموات ہونے لگیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کی صورتحال مسلسل خرابی کی جانب گامزن ہے۔ ہر روز 2 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہونے لگی ہیں۔

گزشتہ روز امریکا کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد 87 ہزار تک پہنچ گئی۔ کیلیفورنیا میں دو ہفتوں کے دوران زیرِ علاج مریضوں کی تعداد 81 فیصد بڑھی۔

امریکی طبی ماہرین اور سیاستدانوں نے شہریوں سے تھینکس گیونگ تہوار پر گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب برطانیہ اور فرانس میں کرسمس کے تہوار کی وجہ سے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا۔

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں بند جگہوں پر اجتماعات پر پابندی کا اعلان کیا گیا۔ جب کہ برازیل کے شہر ریودی جنیرو میں 8 ماہ بعد تعلیمی ادارے کھول دیے گئے۔