ایم کیو ایم لندن کے 5 ٹارگٹ کلرز گرفتار

154

تین مختلف کارروائیوں کے دوران کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے متحدہ قومی موومنٹ لندن کے پانچ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن صوبے کے تین بڑے شہروں میں کئے گئے۔ گرفتار ٹارگٹ کلرز میں سے 4 کی شناخت محمد علی ، سلمان ، عمیر اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز پولیس کو متعدد گھناؤنے جرائم میں مطلوب تھے جنہوں نے اجمل پہاڑی اور کاشف ڈیوڈ کے ساتھ ہندوستان سے تربیت حاصل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ٹارگٹ کلرز کا مزید کہنا ہے کہ وہ کراچی میں 2010 سے 2012 کے درمیان بھی سرگرم رہے۔

محمد علی، اجمل پہاڑی کا قریبی ساتھی تھا اور 1995 سے 2005 کے درمیان کئی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہ چکا ہے۔ محمد علی نے 1997 میں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک پولیس اہلکار اور فیصل عرف ‘پراٹھا’ نامی شخص کو بھی قتل کیا تھا۔