اسرائیلیوں کے ساتھ تصویر کھنچوانا مصری اداکار کو مہنگا پڑ گیا

171

مصری یونین آف آرٹسٹک سنڈیکیٹس کی جانب سے مشہور مصری اداکار اور گلوکار محمد رمضان کو اسرائیلیوں کے ساتھ متنازعہ تصاویر کی وجہ سے معطل کردیا گیا۔

مصری خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر اسرائیلیوں کے ساتھ محمد رمضان کی متنازعہ تصاویر نے مصری عوام کو مشتعل کردیا ہے جس میں وہ دبئی میں اسرائیلی مشہور شخصیات کے ساتھ جشن منا رہے ہیں۔

ایک تصویر میں محمد رمضان کو اسرائیلی گلوکار عمر کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ دوسری تصویر میں انہوں نے اسرائیلی فٹبالر اور ایک اسرائیلی کاروباری شخصیت کے ساتھ تصویر کھنچوائی۔

مصر کے تمام صحافتی و اشاعتی اداروں نے اداکار محمد رمضان سے متعلق تمام خبروں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان نے مصری یونین آف آرٹسٹک سنڈیکیٹس کے اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کو مسترد کرنے کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔