متحدہ عرب امارات میں 6 ماہ کے بعد مساجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی گئی۔
اماراتی میڈیا کے مطابق حکام نے 4 دسمبر سے یو اے ای کی تمام مساجد کو نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے کھولنے کااعلان کیا ہے۔
یکم جولائی سے مساجد میں نمازجمعہ کی ادائیگی روک دی گئی تھی البتہ محدود تعداد کے ساتھ نمازیوں کو دیگر پنج وقتہ نماز کی ادائیگی کی اجازت تھی۔
ایس او پیز کے تحت مجموعی گنجائش کے 30 فیصد تک نمازیوں کو باجماعت مساجد میں ادائیگی نماز کی اجازت تھی۔ اب حکام نے 4 دسمبر سے نمازجمعہ کی بھی مساجد میں ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔
خطبہ جمعہ سے 30 منٹ قبل مساجد کو کھولا جائے گا اور نماز کے 30 منٹ بعد بند کر دیا جائے گا۔وضو خانے اور بیت الخلا بند رکھے جائیں گے۔