نیوزی لینڈ کےگریگ بارکلےآئی سی سی کےنئےچیرمین منتخب

94

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو بار کلے کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

گریگ بارکلےاس سال عہدہ چھوڑنےوالےششانک منوہرکی جگہ آئی سی سی کےچیرمین بنےہیں۔گریگ بارکلےاس وقت آئی سی سی میں نیوزی لینڈکرکٹ کےنمایندےہیں۔

آئی سی سی کی چیرمین شپ کاعہدہ سنبھالےسےقبل بارکلےنیوزی لینڈکرکٹ کاعہدہ چھوڑدیں گے۔گریگ بارکلے نے حمایت کرنے پر ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کھیل کے فروغ کے لیے مل جل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ عالمی کرکٹ برادری کورونا وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نکلنے میں کامیاب ہوگی۔