نیتن یاہو اور محمد بن زاید نوبیل انعام کیلیے نامزد

193

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کر دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہواورمحمدبن زایدکی نامزدگی کی درخواست نوبیل انعام کمیٹی میں جمع کروا دی گئی ہے۔دفتراسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نامزدگی دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات بحال کرنےپرکی گئی۔

نیتن یاہواورمحمدبن زایدکونوبیل امن انعام یافتہ لارڈڈیوڈٹرمبل نےنامزدکیا ہے۔ناردرن آئرلینڈکےسابق فرسٹ منسٹرڈیوڈٹرمبل کو1998میں نوبیل امن انعام دیاگیاتھا۔

یاد رہے کہ یواے ای اسرائیل سے معمول کے تعلقات استوار کرنے والا تیسرا عرب ملک ہے۔اس کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے طے کیا تھا۔

قبل ازیں عرب ممالک میں سے مصر اور اردن کے اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات استوارتھے۔ مصر نے اسرائیل سے 1979ء میں کیمپ ڈیوڈ میں امن معاہدہ طے کیا تھا۔اس کے بعد 1994ء میں اردن نے اسرائیل سے امن معاہدے کے بعد سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔

متحدہ عرب امارات  کی حکومت نے فلسطینیوں سے غداری کرتے ہوئےاسرائیل نے 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں امریکا کی ثالثی میں امن معاہدےپر دست خط کیے تھے۔