او آئی سی کا اجلاس طلب،پاکستان کشمیر کا معاملہ اٹھائے گا

130

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کی 47ویں وزارتی کونسل کا 2 روزہ اجلاس 27 نومبر کو نیامے نائیجریا میں ہوگا۔

اجلاس کا موضوع “امن و ترقی کیلئے دہشتگردی کیخلاف اتحاد”رکھا گیا ہے۔او آئی سی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العتمین افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے۔

اجلاس میں بڑھتے اسلاموفوبیا،مشرق وسطیٰ کی صورتحال، مسئلہ فلسطین پرگفتگو ہوگی۔روہنگیا مسلمانوں کے عالمی عدالت انصاف میں موجود مقدمے کیلئے مالی وسائل بھی اکٹھے کئے جائیں گے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیرکی تازہ صورتحال، بھارتی ریاستی دہشتگردی کا معاملہ اٹھائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور وہ متعدد ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔