‘سی پیک کے خلاف غیرملکی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں’

113

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سی پیک کے خلاف غیرملکی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، منفی پروپیگنڈے کا مقصد منصوبے کی اہمیت کو کم کرنا ہے۔

اسلام آباد میں سی پیک کے حوالے سے سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے سی پیک میں زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں کو بھی شامل کیا، توانائی و دیگر منصوبوں پر اکنامک زون سے بہت فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے سی پیک سے پاکستان خطے میں تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا، معیشت کی بہتری کیلئے سی پیک منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا جیسے اہم مسئلے کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیئے، اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں آج پارلیمانی کمیٹی اجلاس ہوگا امید ہے اپوزیشن رہنما انسداد کورونا کیلئے اپنی تجاویز دیں گے، عوام کی صحت کے معاملے پر مشاورت سے آگے بڑھنا چاہیئے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری  نے سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان اور چین تذویراتی شراکت دار ہیں، سی پیک سے دوطرفہ تعلقات معاشی شراکت داری میں تبدیل ہوئے، سی پیک میں زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی کی شمولیت اہم ہے۔