جموں کشمیر: بھارتی اہلکاروں پر حملہ، 2 فوجی ہلاک

184

سری نگر: خوشی پورہ کے علاقہ میں مسلح افراد کی جانب سے بھارتی سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا جس میں 2 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے دوپہر کے وقت علاقہ خوشی پورہ میں نزدیک سیکورٹی فورسز کی ایک کیو آر ٹی ٹیم کو نشانہ بنا کر فائرنگ شروع کردی۔

حملے میں دو بھارتی سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں اہلکار دم توڑ گئے۔