بھا رتی فورسز کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ، شہری شہید

64

راولپنڈی (صباح نیوز) بھا رتی فورسز نے کنٹرول لائن کے باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے 33 سالہ شہری انصر شہید ہوگیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز نے موٹرسائیکل پر گھر جاتے ہوئے انصر پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر شہید ہوگیا ۔ شہید ہونے والا انصر 3 بیٹیوں کا باپ تھا۔