رشوت طلب کرنے پر وکلا کا ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا

63

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس کے عملے کی جانب سے مبینہ رشوت مانگنے کیخلاف وکلا نے ڈپٹی کمشنر آفس کے گیٹ کے سامنے احتجاجاً دھرنا دیا ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ترجمان حکومت بلوچستان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد وکلا نے احتجاج ختم کردیا۔