چیئرمین نیب کی طلبی کے لیے تحریک استحقاق سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع

52

اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین اور پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نیب چیئرمین کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کے لیے تحریک استحقاق جمع کرادی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے جاوید اقبال، ڈی جی نیب عرفان منگی اور تحقیقاتی افسر کیخلاف تحریک جمع کرا دی ہے۔