بھارتی عزائم کو شکست، پاکستان انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لا آرگنائزیشن کاصدر منتخب

96

نیویارک( آن لائن )پاکستان کی جانب سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوتوں پر مشتمل ڈوزیئر اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پیش کردیا گیا ہے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق نیویارک میں قائم اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے بارے میں بریف کیا۔منیر اکرم نے اقوامِ متحدہ کے سربراہ کو پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا اور اسے نوٹ کرنے کا مطالبہ کیا ۔بعدازاں ایک ورچوئل نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت، پاکستان اور خطے میں دہشت گردی اسپانسر کررہا ہے اور پاکستانی معیشت کو مفلوج کرنا چاہتا ہے۔ منیر اکرم نے کہا کہ بھارتی دہشت گردی سے متعلق پاکستانی ڈوزیئر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے حوالے بھی کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی میں ملوث ہے اور پاکستان ہر قسم کی بھارتی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت، پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)کو سبوتاژکرنے میں بھی ملوث ہے جو پاکستان کی ترقی میں اہم کردارکی حامل ہے۔ دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو میں منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کے پاس اپنے دفاع کے لیے کچھ نہیں، ہمارے ڈوزیئر میں ثبوت پیش کیے گئے ہیں جنہیں مسترد نہیں کیا جاسکتا۔پاکستانی مندوب کا مزید کہنا کہ بھارت کے الزامات بہت کمزور ہیں اور نہ ہی اس کے ثبوت ہیں، ہمارے خطے میں کافی عرصے سے صورتحال غیر مستحکم ہے اور بھارت کے 5اگست کے اقدام کے بعد سے سکیورٹی صورتحال مزید نازک ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے اراکین کو اس کا اندازہ ہے منیر اکرم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مسئلہ کشمیر اور بھارتی دہشت گردی کے مسئلے کا پرامن حل نکلے، سلامتی کونسل میں گزشتہ سال 3 مرتبہ مسئلہ کشمیرپر بحث ہوئی، عالمی برادری چاہتی ہے کہ دونوں اطراف سے تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔