چیف جسٹس کی کورونا سے متاثر وکیل کوباہر جانیکی ہدایت

51

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کورونا میں مبتلا وکیل کو پیش ہونے پر انہیں عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کردی۔ گزشتہ روز چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں قائم3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت بیرسٹر ڈاکٹر عدنان خان کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باوجود پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مجھے کورونا ہے لیکن پھر بھی عدالت میں پیش ہو رہا ہوں جس پر کمرہ عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔ چیف جسٹس نے ان سے سوال کیا کہ آپ عدالت میں کیوں آئے ہیں؟ آپ دوسروں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔