اسرائیل کی غاصب ریاست کوکبھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا،مجلس وحدت مسلمین

36

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہاہے کہ فلسطین کے حوالے سے پوری پاکستانی قوم کا وہی موقف ہے جو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا تھا۔اسرائیل کی غاصب ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔علامہ باقرعباس زیدی نے کہا ہے کہ عرب ریاستیں صہیونیت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا کر امت مسلمہ سے سنگین غداری کی مرتکب ہو رہی ہیں۔